لاکھوں کا قرضہ دنوں میں اتر جائے

!السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

آج کل ہر بندہ روزی کی وجہ سے پریشان ہے اور دنیاوی دولت کے حصول کے لئے ہر صحیح اور غلط کام کرنے کو تیار ہے رزق کی فراخی اور تنگی اللہ پاک نے اپنے قبضہ قدرت میں رکھی ہے رزق کے دروازے اللہ کے عرش کے ساتھ لگے ہوئے ہیں۔

جس کے لئے فراوانی کر دے اور جس کے لئے چاہے تنگ کر دے رزق کا تعلق اپنی کوششوں سے ہے نہ ہی اپنی کاوشوں سے وہ تو کوئی نظام کائنات ہے جہاں سے رزق آتا ہے بندہ جب نیکی کرتا ہے تو جب نیک اعمال کرتا ہے پھر اللہ پاک غائب سے اس کی ضروریات پوری فرمادیتے ہیں ۔

اس تحریر میں ایک قرآن وظیفہ پیش کیا جارہاہے کہ اگر کوئی شخص مقروض ہو اور اس کا قرض کسی صورت اتر نہ رہا ہو تو نہایت آسان عمل ہے اس کو کر لیجئے انشاء اللہ تمام قرض جلد از جلد اتر جائے گا۔سب سے پہلے تو یہ بات یاد رکھئےکہ تھوڑا یازیادہ جتنا بھی رزق ملے اس میں سے سب سے پہلے اللہ کا حصہ نکال دیجئے یعنی ڈھائی فیصد کے حساب سے صدقہ یا خیرات ضرور کر دیجئے پھر اس عمل کی برکت دیکھیں۔

بہت ہی آزمودہ اور مجرب ترین عمل ہے بہر حال اب وظیفہ نوٹ کر لیجئےکہ اگر کوئی شخص مقروض ہو اور اس کا قرض کسی صورت نہ اتر رہا ہو تو اس عمل کو کیسے کرنا ہے عمل یہ ہے کہ فجر کی نماز کے بعد تین مرتبہ سورۃ التکاثر باوضو پڑھ لیا کریں انشاء اللہ اس کا تمام قرض ادا ہوجائے گا اور یہ عمل مختصر بھی ہے اور آسان بھی ہے اس لئے اس عمل کو مستقل عادت بنا لیجئے۔

اور دوسری بات یہ کہ بارش کا پانی اکٹھا کر لیجئے مگر یہ پانی زمین سے نہیں لینا جب بارش ہورہی ہو تو کسی کھلے برتن میں اکٹھا کر لیں اور سورہ تکاثر پارہ نمبر تیس میں موجود ہے اس سورت کو اکتالیس مرتبہ پڑھ کر دم کر لیجئے پھر اس پانی کو کسی بوتل میں ڈال کر سنبھال لیں اس بوتل سے تھوڑا تھوڑا پانی گھر والے پی لیا کریں اور اگر اس میں زمزم بھی شامل کر لیں تو اس کی تاثیر اور زیادہ بڑھ جائے گی اور اگر پانی کم ہوجائے تو مزید پانی بارش کا مل سکتا ہے تو وہ ڈال لیجئے ورنہ عام پانی بھی ڈال سکتے ہیں۔

اس پانی کی برکت سے اللہ پاک آپ کے گھر سے رنج و غم پریشانیاں بیماریاں دور فرمادیں گے اور جو لوگ پہلے سے بیمار ہیں ان کی بیماری مزید آگے بڑھنے سے رک جائے گی اور اللہ تعالیٰ بیماری سے شفا عطا فرما دیں گے بہت سے لوگوں کا آزمایا ہوا وظیفہ ہے۔

اور اگر بچہ کی کمزور ی لاغری دور کرنے کے لئے کرنا چاہتے ہیں تو بعض بچے جو پیدائشی طور پر کمزور ہوتے ہیں اور بعض عمر کے ساتھ ساتھ کمزور ہونا شروع ہوجاتے ہیں ایسے بچوں کے لئے اب جو عمل بتارہے ہیں یہ عمل بہت مفید ہے اس عمل سے اللہ پاک ان کی صحت بہتر کر دیتے ہیں اور بچے رونا پیٹنا بند کر دیتے ہیں بڑا مجرب عمل ہے بہت سے لوگوں نے اس سے فائدہ بھی اٹھایا ہے آپ بھی کریں اور انشاء اللہ یہ عمل آپ کو مایوس نہیں کرے گا۔

عمل کا طریقہ یہ ہے کہ اکیس بیری کے پتے لے کر ان پر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں اور اس کے بعد سور ہ التکاثر ایک مرتبہ پڑھیں پھر سورہ کوثر ایک مرتبہ اور پھر سورہ فاتحہ ایک مرتبہ اور آیت الکرسی ایک مرتبہ اور پھر چاروں قل پڑھیں اور پھر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں اور پھر ان پتوں پر دم کردیں یہ پتے سادہ پانی والی بوتل میں دال کر رکھیں۔

اکیس دن تک بچے کو یہ پانی پلائیں پانی کم ہوجائے تو ساتھ ساتھ پانی بڑھاتے چلے جائیں بچے کو نہلاتے وقت بھی اس پانی کے کچھ قطرے نہلانے والے پانی میں ڈال دیں۔ انشاء اللہ بچے کی جملہ مشکلات ختم ہوجائیں گی اور صحت بہتری کی طرف گامزن ہوجائے گی ۔شکریہ