ایسا کونسا گناہ ہے جوتوبہ سے بھی معاف نہیں ہوتا

کیا کوئی ایسا گناہ بھی ہے جس کی کوئی معافی نہیں ہوسکتی ہے ۔ایسا کوئی گناہ نہیں ہے جس کی معافی نہ ہوسکتی ہوہرگناہ کی معافی توبہ اور استغفا رسے ہوسکتی ہے بس توبہ سچے دل سے کرنی چاہی ۔

اور اگر حقوق العباد ہیں تو پھر وہ توبہ سے معاف نہیں ہوں گے جن لوگوں کے حق ہیں ان کو ادا کرنا پڑے گا یا پھر ان سے معاف کروالیں ۔

کعبہ شریف میں ویڈیو اور تصاویر بالکل نہیں بنانی چاہیے اجتناب کرنا چاہیے۔کیا ایسے بنک سے گاڑی قسطوں پر لینا جائز ہے جو سود مقرر کرتے ہیں۔

ایسے بینک سے گاڑی قسطوں پر لینا بالکل ناجائز ہے جو سود مقرر کریں۔اللہ پاک سے دعا ہے کہ اللہ پا ک دین کا علم عطاء فرمائے اور جتنا علم ہمارے پاس ہے اس پر صحیح معنوں میں عمل کرنے کی توفیق عطاء فرمائے اور دوسروں تک پہنچانے کی بھی توفیق عطاء فرمائے ۔شکریہ