آجکل کی حیرت انگیز اور مزے دار خبر ۔

آجکل کی حیرت انگیز اور مزے دار خبر ۔شاویر جعفری جو یوٹیوبر ولاگر ،ماڈل ہیں کسی بھی تعارف کے محتاج نہیں ۔ان کی شہرت کی اصل وجہ یوٹیوب ہے ۔انہوں نے بہت کم عرصے میں یوٹیوب پر اپنی ایک الگ پہچان بنائی ۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ان کی منگنی کے خوب چرچے ہیں ۔یہ بات سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے کہ شاویر جعفری کی عائشہ میں جسے نو دسمبر کو پاکستان میں منگنی ہوئی ہے ۔یہ سب سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے ۔مگر اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ان کی منگیتر عائشہ بیگ کون ہے اور کیا کرتی ہیں ؟

عائشہ بیگ ایک ماڈل اور فیشن ڈیزائنر ہیں اور یہ پاکستان کی نامور اداکارہ زویا ناصر اور حمزہ علی عباسی کی بیوی نیمل خاور کے ساتھ کام کر چکی ہیں ۔اس کے علاوہ عائشہ بیگ کپڑوں کا برینڈ انتہائی کامیابی سے چلا رہی ہیں ۔پاکستان کی نامور اداکار بھی ان کے کپڑے پہنتی ہیں ۔ان کا تعلق راولپنڈی سے بتایا جا رہا ہے ۔

لیکن ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔یہ عائشہ بیگ کوچر کے نام سے اپنا انسٹاگرام چلا رہی ہیں ۔شاویر جعفری اور اس کی باقی فیملی بھی ان کو فالو کرتی ہے ۔شاویر ان کی پوسٹ کو لائک بھی کرتے ہیں اور پیار محبت کا اظہار بھی کرتے ہیں۔

شاویر جعفری کا نام بہت مشہور اداکاراؤں کے ساتھ جوڑا جا چکا ہے جس میں نور ظفر خان سرفہرست ہیں ۔کہا جاتا تھا کہ نور ظفر خان اور شاویر جعفری کی منگنی ہوگئی ۔مگر ایسا کچھ بھی نہ ہوا اور نور ظفر خان نے ایک دفعہ شاویر کو بھائی بھی کہہ دیا ۔اب شاویر جعفری اور عائشہ بیگ کی منگنی دھوم دھام سے ہو چکی ہے ۔

ان کی منگنی میں نور ظفر خان نے بھی شرکت کی تھی ۔لوگ ان کی جوڑی کو بہت پسند کر رہے ہیں اور آج کل سوشل میڈیا پر یہ بہت مشہور ہیں