صدقہ کسی کے ایمان کے سچا ہونے کی دلیل

صدقہ کسی کے ایمان کے سچا ہونے کی دلیل ہوتی ہے۔اس سے اچھا مومن اور کون ہو سکتا ہے جو اللہ کا دیا ہوا مال اللہ کی راہ میں خرچ کرے ۔صدقہ ایسا عظیم عمل ہے کہ انسان کو فتنوں سے بچاتا ہے ۔

یہ بیماریوں سے بچاتا ہے ۔حدیث میں آگیا ہے کہ اپنی بیماریوں کا علاج صدقہ دینے سے کرو ۔یہ جسمانی بیماریاں ہو یا روحانی بیماریاں ہو جیسے ایک روایت کے مطابق عرض کیا گیا ہے کہ مسکینوں کو کھانا کھلا دینا یتیموں کے سر پر ہاتھ رکھ دینا ۔تیرا دل نرم ہو جائے گا ۔غضب الہی کو ختم کر دینے والا عمل صدقہ ہے ۔

یہ بری موت سے بھی تمہیں بچائے گا ۔یہ قبر کی گرمی اور شدت سے بھی محفوظ کر دینے والا عمل ہے ۔انسان اپنی قبر سے نکل کر اپنے صدقے کے سائے میںچلتا چلتا عرش کے نیچے آئے گا ۔انسان كهجور جتنا بھی صدقہ دے دے اللہ تعالی نیتیں جانتا ہے آخرت کے دن پہاڑ بنا کر اللہ تعالی پیش کریں گے ۔

جنتی استقبال اللہ اس بندے کے لئے لکھ دیں گے ۔جو انسان دنیا میں اللہ کے لوگوں پر خرچ کرتا ہے اللہ تعالی جنت میں اس کے لئے بہترین استقبال کا انتظام کریں گے ۔اسی لئے ہمیں چاہئے کہ صدقہ دیتے رہیں اور اپنے دل کو بڑا کریں اور اپنے مال سے لوگوں کی مدد کریں ۔