نماز عصر

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے عصر کی نماز چھوڑ دی، اس کا نیک عمل ضائع ہو گیا۔

صحیح بخاری 553 نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے ٹھنڈے وقت کی دو نمازیں ( وقت پر ) پڑھیں ( فجر اور عصر ) تو وہ جنت میں داخل ہو گا۔

صحیح بخاری574 حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس سے عصر کی نماز رہ جائے، وہ یوں سمجھے کہ اس کے اہل و عیال اور گھر بار لٹ گئے۔‘‘ سنن نسائی 513