رنگ گورا کرنے اور داغ دھبے ختم کرنے کا ٹوٹکہ

رنگ گورا کرنے اور داغ دھبے ختم کرنے کا ٹوٹکہ اس عمل سے آپ جتنا چاہیں اپنے رنگ کو گورا کر سکتے ہیں اگر آپ اس طریقے کو چھوڑ دیں گے پھر بھی آپ کا رنگ سفید ہی رہے گا۔ اگر آپ کے چہرے پر ایکنی ہے تو وہ ختم ہو جائے گی اگر پمپل ہیں تو وہ ختم ہو جائیں گے داغ دھبے ختم ہو جائیں گے۔

اس کا نتیجہ حیران کن ہے ایک ٹکڑا کھیرے کا،ایک ٹماٹر کا اور ایک ٹکرا آلو کا لینا ہے آلو سیاہیوں کو ختم کرے گا پمپلز کا ختم کرے گا داغ دھبوں کو ختم کرے گا ۔ اسی طرح ٹماٹر جلد کو گورا کرتا ہے اور چمکدار بناتا ہے

ایکنی ختم کرے گا۔کھیرا وائٹ ہیڈ بلیک ہیڈ مٹائے گا اور چمک لائے گا۔اس سے جلد فریش ہو جائے گی۔ تینوں چیزوں کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ دینا ہے اس کے بعد کسی اچھی کمپنی کا عرق گلاب لے کر اس کے چار پانچ چمچ اس میں ڈال دینے ہیں اس سے جلد ملائم ہوگی۔ اس کے بعد ساری چیزوں کو پیس لینا ہے پیسنے سے یہ ایک پیسٹ بن جائے گا۔

آپ اس کو پانچ سے سات دن کے لیے سٹور بھی کر سکتے ہیںاس کے بعد ایک چمچ چاولوں کا آٹا اس میں ڈال دینا ہے اس کو کسی برش کی مدد سے اچھی طرح مکس کر لینا ہے اس طرح یہ تیار ہو جائے گا۔ اس کو فریج میں یا روم ٹمپریچر پر سٹور کر سکتے ہیں سٹور کرنے سے یہ ڈرائے ہو جائے گا تو جب اس کو استعمال کرنا ہے تو اس میں تھوڑا سا عرق گلاب ڈال کر اس کو سوفٹ کر لینا ہے ۔

چہرے پر لگانے سے پہلے چہرہ دھو لینا ہے اس کو برش یا ہاتھ سے چہرے پر لگانا ہے ایک بار کے استعمال سے اچھا فرق پڑے گا۔اس کو دس منٹ تک چہرے پر لگائے رکھیں اس کے بعد عرق گلاب کا سپرے چہرے پر کر لینا ہے پھر پانچ منٹ تک ہلکی ہلکی مساج کرنی ہے اس کو آنکھوں کے اوپر نیچے بھی لگا سکتے ہیں اس سے ہلکے ختم ہوں گے۔ مساج کے بعد چہرے کو سادہ پانی سے دھو لینا ہے اس کو ہفتے میں دو تین بار کر سکتے ہیں۔ اس کو روزانہ بھی کر سکتے ہیں۔